(Pakistani) دنیا کے نام پیغام

خوش خبری

صلیب لے کر جاتے ہوئے آرتھر کی تصویرہر شخص کے دل کی گہرائیوں میں یہ بات ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم سبھی کو یہ معلوم ہے کہ یہ دنیا، کائنات، ہم اور تمام مخلوقات یونہی وجود میں نہیں آگئے۔ تمام موجودات کی ایک ترتیب، منصوبہ، مقصد، اور ایک خالق ہے۔ اپنی گھڑی کو ہی دیکھیں، یہ یونہی وجود میں نہیں آگئی ہے۔ اس سے ذہن، تخلیقییت، اور قوت کی عکّاسی ہوتی ہے۔ نظریے پر غور کرنے کے لئے ذہن، اس کا ڈیزائن بنانے کے لئے قوت تخلیق اور اسے بنانے کے لئے قوت ہوتی ہے۔ آپ کے جسم سے جس پر آپ یہ گھڑی سجائے ہوئے ہیں خدا کی ذات کی کس قدر عکّاسی ہوتی ہے۔

جی ہاں، ثبوت واضح ہے، خدا کی تخلیق کردہ ہے! چونکہ میں نے اس روئے زمین پر ہر برّاعظم میں تقریباً ہر ملک میں پیدل سفر کیا ہے، لہذا میں نے دیکھا ہے کہ زیادہ تر لوگ خدا پر یقین رکھتے ہیں - لیکنہم خدا کو کس طرح جانتے ہیں؟ ہم خدا کی ذات کا کس طرح پتہ لگاتے ہيں؟ کیا خالق اپنی مخلوق سے مواصلت کرنے کی خواہش رکھتا ہے؟ یقیناً جب والدین محبت کرنے کا درس دینے، اور یہاں تک کہ خطرات سے آگاہ کرنے کے متمنّی رہتے ہیں تو، وہ خدا جس نے لوگوں کو پیدا کیا ان سے بات کرنے، ان سے محبت کرنے اور ان کی رہنمائی کرنے کا کس قدر مشتاق ہوگا۔ لیکن ہم سبھی کو معلوم ہے کہ کوئی نہ کوئی چیز خوفناک حد تک غلط ہوگئی ہے!

جنگ، نفرت، بھوک، حرص، خود غرضی، انتقام اور اسی قسم کی دیگر خوفناک چیزوں سے بھری اس دنیا میں، ہمیں معلوم ہے کہ کچھ نہ کچھ غلط ہو رہا ہے! دوسروں کے ساتھ بھی - خود اپنے ساتھ بھی۔ کیوں؟ انجیل مقدّس (وہ کتاب جو عوام پر خدا کی حقیقت کو منکشف کرتی ہے) یہ اعلان کرتا ہے کہ یوں تو خدا نے ایک کامل دنیا بنائی مگر دو اوّلین انسان آدم اور حواء، دونوں ہی شیطان (خدا کی ذات سے سرکشی کرنے والا ایک معتوب فرشتہ) کے بہکاوے میں آگئے اور حکم خداوندی کی مخالفت کے گناہگار ہوئے۔ ہم سبھی نے انہی کے معتوب گناہوں سے بھرے ہوئے راستے کی تقلید کی ہے جو خدا کی ذات سے جدا کرتا ہے اور اس کی ذات سے اندرونی طور پر منتشر کرکے ایک ایسی جگہ لے جاتا ہے جس کو انجیل میں جہنم کیا گیا ہے۔

پوری دنیا میں مذہب کی تقلید کرنے والے افراد خدا کی ذات تک پہنچنے اور امن، محبت، تکمیل، مقصد اور داخلی زندگی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم خدا کی ذات تک کیسے پہنچیں؟...ہم پہنچ ہی نہیں سکتے!!! غور سے سنیں- تمام مذاہب مذکور الذیل دو میں سے کوئی ایک ہی ہیں۔

A.) ہم اپنی مساعی کے ذریعہ خدا کی ذات تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
B.) خدا ہمارے لئے وہ کام کرتا ہے جو ہم خود اپنے لئے نہیں کرسکتے ہیں۔

منصوبہ (A) کے تحت ہمارے سامنے ایک ناقابل فتح دشواری - گناہ ہے، "ہم سبھی گناہگار ہیں اور خدا کی عظمت سے محروم ہوگئے ہیں،" "انسان کا دل بے خوفی کی حد تک فاسد ہوگیا ہے،" "گناہ کا اجر موت ہے۔" ہم سبھی گناہ کا ارتکاب کرتے ہیں اور اسی وجہ س خدا کی ذات سے الگ ہوگئے ہیں۔ نا امیدی - یہاں تک کہ ہماری نیکی بھی گندے چیتھڑوں کی طرح ہے اور خدا کی ذات تو مقدّس ہے!

منصوبہ (B) خدا ہمیں تلاش کرتا ہے، "خدا نے سب سے پہلے ہم سے محبت کی۔" یہ آپ کے گناہوں کی ایک دیوار کی مانند ہے جو ہمیں خدا سے جدا کردیتی ہے۔ لیکن خدا اس دنیا سے اس قدر محبت کرتا ہے کہ اس نے اپنا واحد بیٹا، جسے اس نے خود ہی پیدا کیا، یسوع مسیح دیدیا، جو ابتداء سے ہی روحانی باپ کے ساتھ تھے، اور جب وہ پردہ ظہور میں آئے، تو انہیں مقدّس روح کے زریعہ کنواری مریم کے رِحم میں ڈالدیا۔ ان کی ولادت بیت اللحم میں لگ بھگ 2,000 سال قبل ہوئی، گناہوں سے پاک زندگی گزاری، بہت سارے محیّر العقول کارنامے انجام دیئے، باپ کی وحی کی تبلیغ و تدریس انجام دی۔ واہ ان کے الفاظ قابل فخر، حقیقی اور طاقتور ہیں (انجیل مقدس میں عہد نامۂ جدید کی چار اوّلین کتابیں پڑھیں)۔ خداوند یسوع مسیح انساان کی خوفناکی کے رو برو پیش کیے گئے اور انہیں اذیت دی گئی، مارا پیٹا گیا، اور ایک بڑی سی صلیب لے کر اس جگہ گئے جسے یروشلم کے عین باہر کی سمت کلوری کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہاں انہیں سولی پر لٹکایا گیا (صلیب میں کیل ٹھونک دی گئی)۔ اسی جگہ وہ وفات پاگئے۔ تاہم تین دن کے بعد انہیں دوسری زندگی مل گئی تھی (اسی جسم میں زندہ ہوگئے)۔ وہ پہلے کی بہ نسبت زیادہ عرصے تک اس روئے زمین پر رہے اور پھر آسمان میں اٹھا لیے گئے۔ وہ ٹھیک اسی طریقے سے جلد ہی لوٹ کر آئیں گے۔ وہ جنت میں ان لوگوں سے ملنے گئے جو ان پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی تقلید کرتے ہیں، خدا کے ساتھ ابد الآباد تک رہنے کے لئے جنت میں واپس چلے گئے ہیں۔

یسوع مسیح نے بتایا کہ وہ گم گشتہ راہ لوگوں کو ڈھونڈنے اور انہیں بچانے آئے ہیں۔ وہ آپ کے گناہوں اور میرے گناہوں کے لئے آزمائش میں مبتلا ہوئے اور اپنی جان دیدی۔ انہوں نے وہ قرض ادا کیا جو ہم ادا نہیں کرسکے۔ یسوع مسیح نے بتایا، "میں وہ طریقہ، حقیقت، زندگی ہوں، جہاں میرے سوا کوئی بھی آدمی باپ کے سامنے نہیں آتا ہے۔" "اگر آپ نے مجھے دیکھ لیا تو گویا آپ نے باپ کو دیکھ لیا" "اس انسان کے بیٹے کے سواء جو اسے پردہ ظہور پر لايا علاوہ کوئی بھی آدمی باپ کو نہیں جان سکتا ہے۔ خدا ہمارے لئے ان چیزوں کے واسطے یسوع مسیح کو قربان کرنے کے لئے بھیج رہا ہے جو ہم خود اپنے لئے نہیں کرسکے۔ خدا ان لوگوں کے کفّارے کے لئے یسوع مسیح کی مقدس قربانی قبول کرتا ہے جو ان پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی تقلید کرتے ہیں۔ آپ اب دعا کرسکتے اور نئی زندگی، محبت اور رحم کا تجربہ کرسکتے ہیں۔ یسوع مسیح نے ہماری ملامت نہیں کی (ہم تو پہلے سے ہی ملامت کے شکار ہیں)۔ وہ تو ہمیں بچانے، تلاش کرن، راحت پہنچانے اور ہم سے محبت کرنے کے لئے آئے۔ ہمیں اپنے طریقوں سے، گناہ اور حکم خداوندی کے برخلاف سرکشی سے رجوع کرنے کے لئے تائب ہونے کا ارادہ... خدا کے روبرو لازماً کرنا ہوگا۔

آپ اس دعائیہ جلسے میں دعا کرسکتے ہیں، یہاں تک کہ آپ بلند آواز میں بھی یہ کہہ سکتے ہیں:

"خدایا، مجھے تیری ہی ضرورت ہے اور میں تیرا عرفان حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے پوری طرح معلوم ہے کہ میں تمہارے نام پر اپنی زندگی کس طرح قربان کرسکتا ہوں۔ یسوع مسیح میں آپ کی تقلید کرنا چاہتا ہوں، میں توبہ کرتا ہوں اور اپنے گناہوں سے رجوع کرتا ہوں کیونکہ آپ نے مجھے ایک نئی زندگی عطا کی ہے۔ مجھے روح مقدس سے سرشار کردیں، ہر شخص سے محبت کرنے میں میری مدد فرمائیں، میں ہر شخص کو معاف کرتا ہوں۔ خداوند یسوع مسیح مجھے اپنا طریقہ دکھائیں، میں واقعی آپ کی تقلید کرنا چاہتا ہوں۔ میرا ٹھکانہ جنت میں بنا۔ میں یسوع مسیح سے شرمسار نہیں ہوں - یسوع مسیح کے نام سے ہی میں دعاء مانگتا ہوں!"

اب صرف اپنے الفاظ میں یسوع مسیح سے ہمکلام ہوں - اب وہ ہمیشہ کے لئے آپ کے خاص دوست ہیں۔ اگر آپ کو یسوع مسیح کے الفاظ نئے عہد نامہ میں یا انجیل یا میرے تحریر کردہ مفید مواد درکار ہیں تو بس، ہمارے پتے پر مجھ سے رابطہ کریں - یہ مفت ہے! اس شمولیت کے لئے میرے پاس آپ کے لئے کچھ بھی نہیں ہے، آپ خدا کے ساتھ شریک ہوئے گئے ہیں - بس یہی کافی ہے - آپ خدائی کنبے میں میرے عزیر بھائی یا بہن ہیں۔ آئیے ہم محبت، مہربانی، امن، اور کنبے میں ساتھ مل کر زندگی گزاریں۔ ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور لوگوں کو عروج حاصل کرنے میں مدد کریں، کسی کو بھی ہیچ نہ سمجھیں، سبھی کے لئے دست تعاون بیں اور ایک دوست کی حیثیت سے موجود رہيں۔ سلامتی آپ کے ساتھ ہو!

براہ کرم ہمیں بتائیں کہ آیا آپ نے اس دعائیہ جلسے میں دعا مانگی اس کے لئے یہاں منتخب کریں۔ ہم آپ کی خوشی میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔

آرتھر اور ڈینیس کی تصویرآرتھر اور ڈینیس
لیوک 18:1